ارنا رپورٹ کے مطابق، جنوبی کیلیفورنیا کے ایک تعلیمی ضلع میں اسکولوں کی نئی نصابی کتابوں میں ہم جنس پرستی کے فروغ پر متن کی شمولیت نے بعض والدین کے غصے کی باعث بنی۔
راشا ٹوڈے کی ویب سائٹ نے فاکس نیوز کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ والدین کہتے ہیں کہ ان کتابوں کے متن "ہمارے بچوں کے ذہنوں کو جنسی بناتا ہے اور چھوٹی عمر میں ان کے درمیان جنسی رویے کو معمول بناتے ہیں"۔
ان کتابوں کے متن میں اس طرح کی مثالیں پائی جاتی ہیں جن میں افراد نے اپنا نام، جنسی رجحان اور صنفی شناخت کا تعارف کرایا ہے اور دوسرے طلباء سے بھی ایسا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایک طالب علم کی والد "الیسا بگت" نے فاکس نیوز سے انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ "یہ اسکول ہمارے بچوں کے ذہنوں کو جنسی بناتا ہے اور چھوٹی عمر میں ان کے درمیان جنسی رویے کو معمول بناتے ہیں۔ یہ ایک بڑے منصوبے کا حصہ ہے اور وہ جو برسر کار ہیں اچھی طرح جانتے ہیں کہ کیا کررہے ہیں"۔
واضح رہے کہ نیوپورٹ میسا ضلعی تعلیم، اورنج کاؤنٹی کے ایک تعلیمی ضلع کا نام ہے جو نیوپورٹ بیچ اور کوسٹا میسا کے شہروں میں تعلیمی خدمات کی فراہمی کرتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ 22 پرائمری اسکول اور 4 سیکنڈری اسکول اس تعلیمی ضلع کے زیر نگرانی میں ہیں۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ